موطوءۃ الجد سے نکاح حرام ہے
سوال
ایک شخص کے سگے نانا ہیں، ان کی دو بیویاں ہیں۔ تو اس شخص نے اپنی سوتیلی نانی سے پہلے بدکاری کی، اس کے بعد اپنے نکاح میں لے لیا۔ کیا نواسہ کے لئے سوتیلی نانی سے نکاح کرنا جائز ہے؟
جواب
بدکاری تو بدکاری ہے ہی مگر موطوءة الجد سے بھی نکاح حرام ہے۔ جد دادا ہو یا نانا ہر دو کی موطوءہ سے نکاح نا جائز ہے۔ لقوله تعالى ولا تنكحوا ما نكح أباء كم (الأية).
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔