بلا نکاح میاں بیوی کی طرح رہنا
سوال
اسی طرح ایک اور مرد اور عورت میں تعلق قائم ہوا۔ جب لوگوں کو اس کا علم ہوا تو کہتی ہے کہ میری شادی ہو چکی ہے دو چار بچے بھی ہو چکے ہیں۔ مگر اب وہ شخص کہتا ہے کہ ہم نے تو جھوٹ بول دیا تھا۔ اب کیا کیا جائے؟
جواب
اگر واقعہ نکاح نہیں ہوا بلکہ جھوٹ بولا ہے تو فوراً ایجاب وقبول کم از کم دو گواہوں کے سامنے کر لیں اور اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔یہ اب تک سخت معصیت میں پھنسے رہے۔ جب خدا کے سامنے آدمی صدق دل سے توبہ کرتا ہے، روتا ہے، نادم ہوتا ہے، معافی مانگتا ہے تو اللہ توبہ قبول فرما لیتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔