الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی کی بیٹی سے شوہر کے بھائی کا نکاح

سوال

ہندہ حنفی مسلک سے تعلق رکھتی ہے اور اس نے زید سے شادی کر لی زید شافعی مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔ چند سال بعد زید کا انتقال ہو گیا۔ اس اثناء میں ہندہ کے بطن سے دو بچے ہوئے، ایک لڑکی اور ایک لڑکا۔ عدت گذرنے کے بعد ہندہ نے نکاح ثانی کرلیا۔ ثانی شوہر کا ایک بھائی ہے۔ اب ہندہ کی لڑکی سن شعور کو پہنچ چکی ہے۔ ہندہ کا موجودہ شوہر اپنے سگے بھائی سے ہندہ کی لڑکی سے شادی کرانا چاہتا ہے۔ ازروئے شرع مطلع کیجئے کہ رشتہ جائز ہے یانا جائز ہے۔

جواب

ہندہ کا نکاح ثانی ایک شخص سے ہوا اور اس کی لڑکی جو کہ پہلے شوہر مرحوم سے ہے، اس کا نکاح ہندہ کے موجودہ شوہر کے بھائی سے ہو شرعاً درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو