الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوہ کا نکاح دیور سے

سوال

ایک شخص اپنی منکوحہ بیوی اور لڑکی والدین حقیقی وتین برادر نابالغ چھوڑ کر انتقال کر گیا۔ مرحوم کے والدین مرحوم کی بیوی سے اپنے دوسرے لڑکے خورد سال کی شادی یا نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ مرحوم کی بیوی اور بیوی کے ورثاء بھی اس نکاح سے ناراض ہیں۔ شرعاً بصورت مذکورہ نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

مرحوم کی بیوی جب کہ بالغہ ہے تو کوئی شخص جبراً اس کا نکاح نہیں کر سکتا جہاں نکاح کرنا ہو اس کی مرضی سے کریں۔ اگر اپنے دیور سے رضامند ہو اور بھی کوئی مانع نہ ہو تو اس سے بھی درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو