واپسی مفقود
سوال
اس علاقہ میں دو چار واقعات ایسے بھی ہوئے ہیں عوام الناس دریافت کرتے ہیں کہ بالفرض اس عورت کا خاوند پہلا واپس آجائے تو اب وہ اول الذکر خاوند کے پاس رہے یا موخر الذکر کے۔؟
جواب
صورت مذکورہ میں اگر پہلا شو ہر آجائے تو نکاح ثانی کو کالعدم قرار دیا جائے گا، اور وہ عورت پہلے ہی شوہر کو مل جائے گی، لیکن اس کو صحبت وغیرہ کرنا جائز نہیں، تا وقتیکہ شوہر ثانی کی عدت نہ گذر جائے، شوہر ثانی کی عدت گذرنے کے بعد شوہر اول کو صحبت وغیرہ کی اجازت ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔