عدت میں نکاح کی اجازت نہیں
سوال
طلاق کے کتنے مہینے کتنے دن کے بعد دوسرے لڑکے کے ساتھ نکاح کرنا چاہئے۔ طلاق دیئے ہوئے پانچ مہینہ ہوئے اور ایک سال کا لڑکا ہے اور مہینہ نہیں ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں عدت پوری ہونے پر نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
طلاق کے بعد جب تین مرتبہ ماہواری آ جائے تب عدت ختم ہوگی اور دوسرا نکاح درست ہو گا بچہ گود میں ایک سال کا ہے اور طلاق کو پانچ مہینے ہوئے اور ماہواری نہیں ہورہی ہے تو ابھی نکاح کی اجازت نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔