الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عدت میں نکاح

سوال

ایک عورت کو اس کے شوہر نے خلوت کے بعد میں طلاق دی اس عورت نے ایک دوسرے شخص سے اسی تاریخ طلاق کی شب کو بغیر عدت طلاق پوری کئے ہوئے نکاح کر لیا اور آٹھ ماہ دس یوم بعد بچہ پیدا ہو گیا آیا یہ نکاح کرنا اس کا جائز ہے یا نہیں اور یہ عورت اس موجودہ شخص کی بیوی قرار دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ اور اگر بیوی قرار نہیں دی جاسکتی تو کیا کرنا چاہئے؟

جواب

عدت کے اندر نکاح ناجائز ہے۔ لہذا یہ نکاح صحیح نہیں ہوا بچہ پیدا ہونے کے بعد دوبارہ نکاح کرنا چاہئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو