کیا معتدہ کا نکاح صحیح ہے؟
سوال
ایک لڑکی جو اپنے شوہر سے نا اتفاقی کی وجہ سے تقریباً تین سال سے تین میل دور اپنے شوہر سے علیحدہ رہ رہی تھی۔ بسیار پریشانی کے بعد طلاق حاصل کی گئی آج طلاق کو صرف ایک ہی ہفتہ ہوا ہو گا کہ خاموشی سے اس کا نکاح ثانی کر دیا گیا ہے یہ نکاح صحیح ہے یا نہیں؟
جواب
اگر رخصتی اور خلوت صحیحہ ہو چکی تھی اس کے بعد نا اتفاقی ہو کر تین سال تک علیحدہ رہنے کے باعث طلاق حاصل کی گئی ہے تو عدت تین حیض لازم ہے، مدت ختم ہوئے بغیر جو خاموشی کے ساتھ نکاح ثانی کر دیا گیا ہے وہ صحیح نہیں ہوا اس نکاح کی بناء پر صحبت وغیرہ درست نہیں بلکہ دونوں میں تفریق لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔