الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

منکوحہ غیر سے نکاح کیا پھر شوہر مر گیا اب کیا کیا جائے

سوال

اگر کوئی ایک مالدار شخص ایک غریب آدمی کی خوبصورت عورت کو پکڑ کر جبراً دوسری جگہ لے جا کر نکاح پڑھا دیا اور اپنی زوجیت میں رکھا اور دو چار بچے بھی پیدا ہوئے ۳ سال کے بعد پہلا شوہر مر گیا اب وہ جو دوسرے کے ساتھ نکاح پڑھایا گیا ہے وہی نکاح باقی رہے گا یا دوسرا نکاح پڑھانا پڑے گا؟

جواب

اس طرح کرنا زنا اور حرام کاری ہے سخت گناہ اور بہت بڑا ظلم ہے یہ نکاح ہر گز صحیح نہیں ہوا۔ تاہم اس جرم عظیم کے باوجود اس کا اپنا نکاح فسخ نہیں ہوا اس عورت کا شوہر جب مرا ہے اس وقت سے اس عورت پر عدت وفات چار ماہ دس دن پورا کرنا ضروری ہے۔ اس کے بعد دوبارہ نکاح کیا جائے پہلے نکاح پر کفایت نہ کی جائے وہ نکاح شرعی نکاح نہیں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو