منکوحہ غیر سے نکاح
سوال
زید نے مثلاً منکوحہ عمر سے نکاح ناجائز کیا زید کو عمر نے متعدد بار مختلف ذرائع سے مثلاً خط وکتابت، زبانی، اشتہار عام سے اطلاع دی کہ زید مرے (عمر) کے ساتھ شریعت کر لے مگر زید روپوش ہو کر منکوحہ عمر کو ساتھ لے کر کراچی چلا گیا اب اس صورت میں جب کہ زید نے منکوحہ غیر سے نکاح کر کے اس کو حلال جانا نیز شریعت سے انکار وانحراف کیا زید کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب
منکوحہ غیر سے نکاح کرنا حرام ہے لہذا زید کا نکاح منکوحہ عمر سے صحیح نہیں ہوا۔ لا يجوز للرجل ان يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة كذا في السراج الوهاج اھ عالمگیری ص ۲۸۸/اگر زید کو علم ہے کہ یہ نکاح حرام ہے اور پھر اس نے حرام نکاح کیا تو شرعاً اس پر حد واجب ہے۔ اگر حد کے شرائط متحقق ہوں تو اس پر حد جاری کی جائے۔ بشرطیکہ حکومت اسلامی موجود ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔