الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نکاح کا اقرار کافی نہیں

سوال

ہندہ اور زید کے درمیان تین چار سال سے محبت کا خط خطوط تھا اور ہندہ نے بعض خطوط میں یہ لکھا تھا کہ میں آپ ہی کو خاوند بناؤں گی اور بعض میں یہ کہ آپ کو شوہر بنانا چاہتی ہوں اور اکثر خطوں میں اس نے زید کو خاوند سے تعبیر کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی اظہار کیا ہے کہ آپ اور میرے درمیان نکاح منعقد ہو چکا ہے کیوں کہ اس کو معلوم تھا کہ جوخطوط اس نے زید کے پاس بھیجے تھے ان کو زید نے دو تین بالغ عاقل آدمیوں کے سامنے پڑھ کر اس کو تین بار آدمیوں کے سامنے قبول کر لیا ہے یہ کہہ کر کہ میں اس کو اپنی زوجیت میں قبول کرتا ہوں۔

جواب

الفاظ بالا میں آپ ہی کو خاوند بناؤں گی، آپ کو شوہر بنانا چاہتی ہوں، آپ اور میرے درمیان نکاح منعقد ہو چکا ہے، نکاح کے لئے ایجاب نہیں پہلے اور دوسرے الفاظ سے خواہش ظاہر کی ہے، تیسرے الفاظ سے اقرار کیا ہے جو کذب ہے۔ انشاء عقد کے لئے کوئی لفظ نہیں۔ نیز خاوند سے تعبیر کرنا بھی ایجاب کے لئے کافی نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو