کیا رجسٹر میں درج نہ ہونے سے نکاح نہیں ہوتا؟
سوال
مسمی غلام حیدر کا نکاح جب کہ اس کی عمر ۱۴/۱۳ سال کی تھی مسماۃ مریم ولد ستار شیخ کے ساتھ جب کہ اس کی عمر ۱۰/۱۱ ارسال کی تھی بہ اجازت والدین ہو گیا تھا۔ نکاح درج رجسٹر زوجین کے نابالغ ہونے کی وجہ سے نہیں ہوا تھا۔ اس نکاح پر ۵/۴ سال کا عرصہ گذر چکا ہے۔ اب جب کہ مسمی غلام حیدر اپنے خسر سے لڑکی کی رخصت کے لئے کہتا ہے تو وہ انکار کرتا ہے اور جواب دیتا ہے کہ کوئی نکاح نہیں ہوا اور اس نے اپنی لڑکی مریم کا نکاح دوسری جگہ کر دیا ہے جب کہ اس کی لڑکی کو طلاق نہیں ہوئی ایسی حالت میں یہ نکاح ثانی درست ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب
ستار شیخ نے اپنی نابالغہ لڑکی مسماۃ مریم کا نکاح غلام حیدر کے ساتھ گواہوں کے سامنے کر دیا تو وہ شرعاً منعقد اور لازم ہو گیا۔ اب اس کے بالغ ہونے پر لڑکی شوہر کے مکان پر بھیجنا اور اس کے شوہر کا مطالبہ رخصتی پورا کرنا لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔