جولڑکا کم بولتا ہے اس کا نکاح
سوال
(۱) ایک شخص کم گو ہے اشارے سے ہاں نہیں کا جواب دیتا ہے شادی کے موقع پر اگر اس نے اشارے سے ہاں کہہ دیا زبانی ایجاب وقبول نہ کیا تو اس کا نکاح ہوگا یا نہیں؟ (۲) والدین اپنے لڑکے اور لڑکی کا نکاح خود پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
(۱) جب کہ وہ بولنے پر قادر ہے۔ اپنی صواب دید کے مطابق بولتا اور بات بھی کرتا ہے تو اس کے لئے ایجاب نکاح کے بعد زبان سے ہی قبول کرنا ضروری ہے۔ اس کو مسئلہ سمجھا دیا جائے کہ بغیر زبان سے قبول کئے نکاح تام نہ ہوگا اس لئے ایجاب کے بعد زبان سے کہہ دینا کہ میں نے قبول کیا۔ یا پھر دوسرے شخص کو قبول کے لئے وکیل بنادے وہ اس کی طرف سے قبول کرے تب بھی صحیح ہے۔ (۲) پڑھا سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔