سہیلی کے انگوٹھا لگانے سے نکاح
سوال
ایک لڑکی کا نکاح ہونے لگا۔ نکاح کے وقت لڑکی سے اجازت نہیں لی بلکہ اس کی والدہ نے اجازت دیدی اور رجسٹر میں بھی اس کی سہیلی نے انگوٹھا لگا دیا البتہ لڑکی رضا مند تھی اور لڑکی بالغ بھی تھی۔ اس حالت میں نکاح ہوا یا نہیں؟
جواب
اگرلڑکی نے بعد عقد اس کو منظور کر لیا ہو۔ قولاً یا فعلاً، تو یہ نکاح صحیح ہوگیا۔ سہیلی کا انگوٹھا لگانا بیکار ہے جب کہ اس کا ایجاب وقبول نہیں کرایا گیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔