الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پیغام نکاح، نکاح نہیں

سوال

(۱) زید نے اپنے لڑکے کا عمر کی لڑکی کے لئے شادی کا پیغام دیا۔ عمر نے بعد مشوره عزیزان زید کے لڑکے کے لئے قبول کر لیا۔ دین مہر کے شرائط بھی طے ہو گئے۔ زید نے اپنے لڑکے کو جو لندن میں زیر تعلیم ہے اس رشتہ کی منظوری سے مطلع کر دیا۔ زید نے قبول کر لیا۔ اس کے بعد رسم منگنی تقریباً پچاس ۵۰ اشخاص کی موجودگی میں ادا ہو گئی۔ لہذا شرعی نقطہ نظر سے اس ایجاب وقبول کی بابت کیا حکم ہے؟ (۲) زید کے ایک پرانے دوست نے ان واقعات کے علم ہونے کے باوجود اس لڑکی سے اپنے لڑکے کا پیغام دیدیا۔ کیا شرعی نقطہ نظر سے ایسا کرنا جائز تھا؟

جواب

(۱) بیان واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی نکاح کا ایجاب وقبول نہیں ہوا بلکہ یہ خطبہ ہے اور اس کی حیثیت وعدہ کی ہے۔ اس سے ابھی طرفین شوہر وبیوی نہیں ہیں۔ حاضرین مجلس نے بھی اس کو خطبہ ہی سمجھا ہے۔ (۲) اس طرح خطبہ (رشتہ) ہو جانے کے بعد دوسرے شخص کے خطبہ کی حدیث میں ممانعت آئی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو