منگنی کر کے نکاح سے انکار
سوال
چودھری عطا محمد کے لڑکے کی منگنی ہوئی چودھری محمد علی کی لڑکی کے ساتھ جس کا نام شریفا بی ہے۔ لیکن اب وہ انکار کرتا ہے کہ شادی نہیں کروں گا۔ ہمارے یہاں کا رواج ہے کہ جب کوئی رشتہ مانگتا ہے تو برادری بٹھا کر صلاح کر کے لڑکی کے ماں باپ پھر زبان رشتہ کی دیدیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ فلاں دن آکر لڑ کی کو کپڑے لگا کر چلے جائیں تو اسے ہم کپڑا مائی کہتے ہیں یا منگنی۔
جواب
منگنی کے لئے یہ چیزیں شرعاً لازم نہیں بغیر ان کے بھی درست ہے۔ منگنی ایک وعدہ ہے۔ بلا وجہ وعدہ خلافی کرنا (والخلف في الوعد حرام. كذا في الدر المختار) شرعاً بہت برا ہے۔ کوئی واقعی عذر ہو تو منگنی کو توڑنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔