الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وعدہ نکاح سے نکاح نہیں ہو جاتا

سوال

زید نے اپنے دوست بکر سے مذاقاً کہا کہ تمہاری لڑکی فاطمہ کا عقد اور رشتہ میرے لڑکے خالد کے لئے مطلوب ہے۔ بکر نے جواباً کہا کہ ہاں مجھے منظور ہے۔ میں راضی ہوں اس کے بعد دونوں فاطمہ اور خالد کو بہو اور داماد کہنے لگے۔ مذکورہ الفاظ تکرار متعدد مجلسوں میں ہوتا ہے۔ یہ واضح رہے کہ فاطمہ اور خالد کم سن ایک سال یا اس سے بھی کم عمر کے تھے) اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ ان مذکورہ الفاظ سے کیا شرعاً نکاح منعقد ہو گیا؟ اور کیا یہ ایجاب وقبول میں داخل ہے؟

جواب

یہ صرف (رشتہ) خطبہ ہے جو کہ وعدہ نکاح کے درجہ میں ہے، نکاح نہیں۔ لہذا ابھی نکاح منعقد نہیں ہوا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو