الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

منگنی سے نکاح منعقد نہیں ہوتا

سوال

زید مع چند کس واسطے ناطہ مانگنے اپنے فرزند بالغ کے بکر صاحب دختر کے گھر گیا۔ دختر نابالغہ تھی۔ بکر صاحب دختر نے اپنے بھائی حقیقی احمد اللہ کو جواب دینے کے لئے اجازت دی احمد اللہ مذکور نے اپنی طرف سے خالد کو جو کہ زید کا بہنوئی ہے جواب دینے کے واسطے مختار بنایا۔ امام صاحب نے جن کو خود زید اپنے ساتھ لایا تھا کہا کہ زید اپنے فرزند کے واسطے مانگتا ہے تو خالد زید کے بہنوئی نے جواب دیا کہ ہم نے دے دیا۔ تو امام صاحب نے دعا فرمائی جو کہ خود امام صاحب کے بیان سے عیاں ہے۔

جواب

جو لوگ ایجاب اور قبول دونوں کو بیان کرتے ہیں ان سے وہ الفاظ لکھوا کر بھیجے جن سے ایجاب وقبول ہوا ہے۔ ایجاب کے الفاظ علیحدہ ہوں اور قبول کے علیحدہ ہوں تب جواب دیا جائے گا نیز اس سے پہلے بھی پیغام بھیجا ہے یا یہ گفتگو اول ہی مرتبہ ہوئی اور ان بیانات کو بھی ہمراہ بھیجئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو