لقطہ سے تجارت کرنا
سوال
کسی شخص نے راستہ میں ایک ہزار روپیہ پایا، اس وقت مالک کو دینے سے انکار کر دیا، اور اس روپیہ سے تجارت شروع کر دی، جس سے بہت نفع ہوا، نیز اب مالک کا روپیہ واپس کرنے کا خیال ہے، تو اب مع نفع کے واپس کرنا ہوگا، یا صرف ایک ہزار ہی واپس کرے؟
جواب
اس کو ایسا کرنا جائز نہیں یہ خیانت ہے اس روپیہ سے جتنا نفع کمایا ہے، اس کو غربا پر صدقہ کر دے اور اصل روپیہ مالک کو واپس دیدے اور اپنی اس غلطی اور خیانت کی اس سے معافی بھی مانگے توبہ واستغفار بھی کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔