الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لقطہ مسجد کا حکم

سوال

ایک نابالغ لڑکی کو مسجد کے صحن میں ایک نائلون کی تھیلی میں لیٹے ہوئے مبلغ لۂ ۳۱ روپیہ دستیاب ہوئے، اسی صحن میں ایک مولوی صاحب دینی تعلیم بچوں کو دے رہے تھے، اس لڑکی نے وہ تھیلی مولوی صاحب کے حوالہ کردی، مولوی صاحب نے مؤذن کو دیدی کہ ہر نماز کے بعد اعلان کریں، تقریباً چار پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ ہوتا ہے، ابھی تک اس تھیلی کا کوئی مالک نہیں آیا، لہذا اس رقم کو از روئے شریعت کیا کیا جائے، اگر خیرات کریں تو اس کا حقدار کون ہوگا؟

جواب

اگر اس قدر اعلان کر دیا گیا ہے کہ اب مالک کے ملنے کی توقع نہیں رہی تو اس کو ایسے غریب کو دیدیں جو مستحق زکوۃ ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو