لقطہ کا خود استعمال کرنا
سوال
- خدمت اقدس میں التماس یہ ہے کہ تعریف کر کے اصل مالک گھڑی کا تلاش کرنا بظاہر ناممکن ہے، کیونکہ عرصہ ۸ سال سے زائد ہو چکا ہے، اور گھڑی ریلوے لائن کے کنارہ پڑی ہوئی ملی تھی، جو کہ ایک عام راستہ ہے، نہ معلوم کس کی ہوگی، دوسرے یہ بھی اندیشہ ہے کہ اب اس وقت اگر تعریف کر کے مالک کو تلاش کیا جائے تو ایسا نہ ہو کہ پولیس وغیرہ کسی قسم کا شر وفساد کریں، اور چوری وغیرہ کا الزام لگاویں، لہذا اب شرعی حکم تحریر فرمایا جائے، اس گھڑی کی قیمت جو کہ فروخت ہو چکی ہے (اور خریدنے والے کے پاس بھی نہیں ہے)
جواب
جب غالب خیال یہ ہے کہ اصل مالک نے اب گھڑی تلاش کرنا ترک کر دیا تو اس کی قیمت کو اصل مالک کی طرف سے صدقہ کر دیا جائے، اگر خود فقیر ہو تو خود بھی قیمت رکھنا درست ہے، اصل مالک کو تلاش نہ کرنے کا گناہ ہوا اس کے لئے استغفار کیا جاوے، اور اصل مالک کو کچھ ثواب بھی پہنچا دیا جائے، اگر چہ وہ زندہ ہی ہو، ثواب زندہ کو بھی پہنچ جاتا ہے، اصل مالک جب بھی ملے اس کو اختیار ہو گا کہ وہ قیمت کا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔