معذورین کے لئے جامع مسجد میں نماز عید
سوال
بستی سے عیدگاہ تقریباً ایک میل دور ہے، لوگ دور جانے میں گھبراتے ہیں۔ عید گاہ کے چاروں طرف غیر مسلم کی زمین ہے، بستی والے عید گاہ قریب بنانا چاہتے ہیں۔ اگر عید گاہ دوسری بنالیں تو اس عید گاہ کا کیا کیا جائے؟ غیر مسلم بے حرمتی کریں گے، پہلی عید گاہ کی حفاظت مشکل ہوگی۔ بستی مسلمانوں سے خالی ہو جاتی ہے، عورتیں وغیرہ اکیلی رہ جاتی ہیں، غیر مسلم سے نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔ ایسی حالت میں عید گاہ بنائی جائے یا نہیں؟
جواب
پرانی عیدگاه ویران نہ کریں۔ وہاں جا کر نماز پڑھا کریں بستی میں بھی مثلاً جامع مسجد میں عید کا انتظام کر لیں، ضعیف اور معذور لوگ یہاں پڑھ لیا کریں، اس طرح معذوروں کو دشواری نہ ہوگی بستی بھی خالی نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔