خطبہ اولی و ثانیہ میں کس قدر طول ہو
سوال
جمعہ کے دن خطبہ اولیٰ جمعہ کا پڑھا گیا، مگر ثانی خطبہ عیدین کا پڑھا اس طرح خطبہ پڑھنے کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی تو کیا نماز جمعہ ادا ہوگئی یا نہیں؟ (۲) جمعہ کے خطبہ میں خطبہ اولیٰ بہت مختصر یعنی بقدر تین آیتوں کے اور خطبہ ثانی بھی اس مقدار کے پڑھا گیا، مگر نماز جمعہ میں بہت بڑی بڑی سورتیں پڑھی گئیں ایسی حالت میں نماز جمعہ میں کوئی خلل ہو گا یا نہیں؟
جواب
جمعہ سے پہلے دوسرا خطبہ عید کا خطبہ پڑھا گیا تو اس سے بھی جمعہ کی نماز ادا ہو گئی فکر نہ کریں۔ جمعہ کا خطبہ اولی تین آیتوں کے مقدار اور خطبہ ثانیہ بھی اتنا ہی اور قرآت طوال مفصل کی ہو تو ایسی حالت میں خطبہ بھی درست ہے، اور نماز جمعہ بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔