خطبه جمعه بزبان عربی
سوال
مسلمانوں کی جہالت اور ان کی دین سے غفلت امر مسلمہ ہے اس پر مزید طرہ یہ ہوا ہے کہ جو ذرائع اسلام نے تعلیم و تذکیر کے مقرر کئے ہیں انکو مادری زبان سے بعید تر کر کے غیر معلوم زبان کے ذریعے ادلہ بنا دیا گیا ہے۔ آپ حضرات جتنا بھی انکار فرماویں مگر میں یہ ضرور عرض کروں گا کہ علماء نے اجتماعی طور پر اسلام اور تعلیمات اسلام کو مخفی رکھنے کی کامیاب سعی فرمائی ہے قرآن کریم کی تلاوت بے حد ضروری ہے۔ مگر فہم اور بلا فہم میں کوئی فرق نہیں کیا گیا ہے تو اب دونوں کو یکساں ملے گا۔
جواب
اس اعتراض کی بنیاد دو نظریوں پر ہے ایک کا تعلق عمومی طور پر جمیع علماء سے ہے دوسرے کا خصوصی طور پر مولانا عبدالحی سے ہے اور دونوں نظریئے غلط ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ پہلا نظریہ۔ علماء نے اجتماعی طور پر اسلام اور تعلیمات اسلام کو مخفی رکھنے کی کامیاب سعی فرمائی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔