الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ايضاً

سوال

حضرت اقدس مفتی صاحب دامت برکاتہم کے مذکورہ بالا جواب کے بعد سائل کا مندرجہ ذیل چند اعتراضات پر مشتمل خط آیا۔ سوال مع جواب ملاحظہ فرمائیں۔ موضع بنکی ضلع بارہ بنکی - نحمد الله ونستعين بالله اتفاقی نظر رسالہ نظام پر۔ آپ کے اس مضمون پر احقر العباد کی پڑ گئی جس کو جناب والا نے بجواب خط تحریر فرمایا تھا۔ میں نے پڑھا۔ معلوم ہوا کہ رجوع کے مسئلہ میں جو مفصل بحث شامی و در مختار کے اندر کی گئی ہے اس پر آپ کی نگاہ نہیں پڑی۔ ورنہ آپ یہ نہ تحریر فرماتے کہ مسئلہ ہذا میں امام صاحب نے رجوع فرمالیا ہے۔

جواب

مکرم محترم زیدت مکاركم .السلام علیکم ورحمة الله وبركاته گرامی نامہ صادر ہوا۔ میں سفر میں تھا۔ واپسی پر ملا۔ جواباً گذارش ہے کہ (۱) شامی کی یہ بحث اس سے پیشتر بھی متعدد مرتبہ دیکھ چکا تھا اور دیکھنے کی نوبت آتی رہتی ہے اب آپ کی دعوت پر پھر دیکھی جو کچھ احقر نے تحریر کیا خودشامی کو بھی فی الجملہ اس کا اعتراف ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو