اردو میں خطبہ
سوال
کیا اردو میں خطبہ دینا جائز ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے مخاطب عربی داں تھے۔ اور ہمارے مخاطب عربی داں نہیں اس لئے خطبہ اردو میں دے رہے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
خطبہ جمعہ عربی ہی میں ہونا متوارث و متواتر رہا ہے۔ صحابہ کرام نے بلاد عجم کو فتح کیا وہاں بھی خطبہ عربی ہی میں دیا ہے۔ تمام دنیا میں یہی طریقہ چلا آیا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی نے موطا امام مالک کی شرح میں ایسا ہی لکھا ہے زیادہ تفصیل آکام النفائس میں ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔