گاؤں کا آدمی جمعہ کے دن شہر میں جائے تو کیا نیت کرے؟
سوال
کوئی شخص گاؤں کا رہنے والا ہو اور وہ اپنے کام کے لئے شہر میں جائے جمعہ کا دن ہو تو وہ اپنا کام کر کے جمعہ پڑھے یا بعد جمعہ اپنا کام کرے تو سنا ہے کہ اس کو پورا ثواب نہیں ملتا۔ کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
اگر ایسی جگہ کچھ کام ہے جہاں پر جمعہ ہوتا ہے اور وہ کام جمعہ کے بعد بھی ہو سکتا ہے اور ایسی جگہ سے جاتا ہے جہاں جمعہ نہیں ہوتا تو اعلیٰ بات یہ ہے کہ جمعہ کی نیت کر کے جائے اور اپنا کام بھی کرتا رہے۔ اگر دونوں کی نیت کرلے جمعہ کی بھی اور کام کی بھی، تب بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔