الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قیدیوں کے لئے جمعہ وعیدین واعتکاف کا حکم

سوال

ہم پاکستانی جنگی قیدی ہیں۔ ہم نماز با جماعت ادا کرتے ہیں۔ عیدین اور جمعہ اسیری کی وجہ سے معاف ہے۔ اگر رمضان تک رہنا ہو تو روزہ اور تراویح اور اعتکاف کی کیا پوزیشن ہے؟ نماز با جماعت مع اذان ایک کمرہ میں پڑھتے ہیں۔

جواب

آپ صاحبان کو جب وہاں اذان و جماعت کی سہولت ہے کوئی رکاوٹ نہیں۔ اور دوسرے کا وہاں داخل ہونا نماز جمعہ سے منع کرنے کے لئے نہیں بلکہ قانونی تحفظ کے لئے منع ہے۔ ایسی حالت میں بعض کتب فقہ کی عبارات کے تحت وہاں جمعہ اور عیدین ادا کرنے کی گنجائش ہے روزہ تراویح میں کوئی پابندی نہیں۔ حکم شرعی کے مطابق روزہ رکھیں، تراویح پڑھیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو