اذان ثانی کسی جگہ ہو
سوال
جمعہ میں اذان ثانی مسجد کے اندر ہونی چاہیے یا بیرون مسجد۔
جواب
اس اذان کا حال اقامت کی طرح ہے یعنی یہ حاضرین مسجد کی اطلاع کے لیے ہے کہ اب خطبہ کے لیے تیار ہو جاؤ نفل تسبیح، تلاوت ختم کردو، كذا في السعاية شرح شرح وقاية پس یہ اذان خطیب کے مقابل پہلی صف میں یا نمازیوں کی قلت و کثرت کے اعتبار سے جس میں مناسب ہو کہ سب تک آواز پہونچ جائے۔ مسجد ہی میں دی جائے، یہی متوارث ہے اس پر مستقل ایک رسالہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔