الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایسی پنچائت میں شرکت جس کے قوانین غیر شرعی ہوں

سوال

ہمارے یہاں انصاری برادری کی پنچائت میں کچھ قوانین ہیں جو کہ شرع محمدی کے مطابق نہیں ہیں مثلاً شادی میں کوئی ولیمہ کرنا چاہے تو پورے گاؤں کی برادری کو بلائے یا پھر پورے محلہ کی برادری کو بلائے اگر دوسرے محلہ کے ایک شخص کو بلائے خواہ وہ اس کا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو تو اس محلہ کی پوری برادری کو بلائے اگر کوئی شخص نماز نہ پڑھے روزہ نہ رکھے جوا کھیلے شراب پیئے اس پر برادری کی کوئی پابندی نہیں اب از روئے شرع ایسی پنچائت میں شامل رہنا بہتر ہے یا علیحد گی بہتر ہے؟

جواب

جبکہ اس کی کوئی بھی بات شرع محمدی کے مطابق نہیں تو پھر وہ شرعی پنچائت نہیں اس میں شرکت سے غیر شرعی باتوں کی تقویت وترویج ہو گی جس کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو