میت کے لئے صدقہ جاریہ
سوال
ہمارے موضع کی مسجد کا دروازہ بوسیدہ ہو گیا ہے، جس کے بنوانے میں انداز اچار سوروپے کا خرچہ ہے، اگر اس دروازہ کو میں اپنے والد بزرگوار کے نام پر صدقہ جاریہ تعمیر کرادوں تو کیا میرے والد صاحب کے نام صدقۂ جاریہ ہو جائے گا، اگر ہو جائے تو بہتر ہے، ورنہ مجھے کوئی کام ایسا بتلایا جائے کہ جس کے کرنے سے مرحوم بزرگوار کے نام صدقۂ جاریہ ہو جائے، انتقال کے وقت انہوں نے مجھے کچھ کہا تو نہیں تھا، لیکن آپ ایسے کام کے لئے فتوی دیجئے کہ جس کے کرنے سے مرحوم بزرگوار کے نام صدقہ جاریہ ہو جائے؟
جواب
والد بزرگوار کے ایصال ثواب کیلئے مسجد کا دروازہ بنوا دینا، ضرورت کی جگہ کنواں بنوا دینا، دینی کتب خرید کر مدارس میں وقف کر دینا وغیرہ سب کچھ صدقہ جاریہ ہے، اللہ پاک ان کو ثواب پہنچا کر بلند درجہ دے اور آپ کو اجر عظیم دے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔