جس نے اسلام قبول کرنے کیلئے کلمہ پڑھا اور پھر خودکشی کی اس میت کو ایصال ثواب
سوال
ایک لڑکی جو کہ غیر مسلم تھی اور میں اس سے بے انتہا محبت کرتا تھا، اور وہ بھی مجھ پر بہت مائل تھی، اور میرے ساتھ مسلمان ہونے کو تیار تھی میں نے اپنی زندگی میں میرے ساتھ اور مجھ سے یاد کر کے بارہا کلمہ پڑھا اس کو نماز بھی یاد تھی، اور اس کے گھر والے یہ نہ چاہتے تھے کہ وہ کسی دوسرے مذہب کو قبول کرے، ان لوگوں نے اس کو بہت تنگ کیا، پھر اس نے ایک دن غم سے گھبرا کر خود کشی کر لی، اب میں اس کے لئے ایصال ثواب قرآن خوانی کر اسکتا ہوں یا کہ نہیں؟
جواب
اگر اس نے اسلام قبول کرنے کے لئے کلمہ پڑھا ہے تو اس کو ایصال ثواب کر سکتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔