میت صغیر کے لئے دعاء شفاعت پر شبہ اور اس کا جواب
سوال
نماز جنازہ میں جبکہ میت چھوٹی (بچہ یا بچی) ہوتو ” اللهم اجعله لنا شافعا و مشفعا “ جو دعا پڑھی جاتی ہے، آیا یہ دعا پڑھنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے شبہ اس لئے ہوا کہ حضور اکرم ﷺ خود شافع ہیں، کوئی بچہ حضور اکرم ﷺ کے لئے کیسے شافع ہو سکے گا؟
جواب
ذخر وفرط، کی دعاء پڑھنا حدیث شریف میں مذکور ہے اذان کے بعد ” آت محمدن الوسيلة“ پڑھنے کا امر بھی حدیث شریف میں ہے، الوسیلہ کی ایک شرح مقام شفاعت بھی ہے، تعلیم امت کے لئے بھی دعائیں منقول ہیں، شبہ دفعہ کرنے کے لئے اتنا بھی کافی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔