میت کے گھر کھانا
سوال
تعزیت کرنے والا اہل میت کے یہاں کھانا کھا سکتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ علماء نے مدلل لکھ دیا ہے کہ اہل میت کے یہاں کھانا نہ کھائے، تین روز تک کیلئے اہل میت کے یہاں کچھ نہ کھانے کے متعلق اور دسویں چالیسویں کے بارے میں تو تحقیق ہے، مگر عرض یہ ہے کہ بغیر مقرره و معینہ وقت کے تعزیت کیلئے اہل میت کے یہاں چلے جائیں تو اہل میت تعزیت کنندگان کیلئے جو کھانا تیار کریں اس کا کھانا کیسا ہے؟
جواب
”طعام اہل میت“ وہ ہے، جو رواجاً اہل میت کے ذمہ تیجہ، دہم، چہلم وغیرہ کے طور پر لازم کر دیا جائے۔ اہل میت کو میت کی تجہیز و تکفین اور غم وحزن کی وجہ سے پکانے کی فراغت نہیں ہوتی، تو ایک دن، دو وقت کا کھانا قرابت دار لوگ انکے پاس بھیج دیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔