زیارت قبور بحالت جنابت
سوال
کسی شخص کا ناپاکی میں قبرستان میں یا قبر کے پاس جانا کیسا ہے یعنی حالت جنابت میں۔ بینوا توجروا
جواب
قبر کی زیارت کیلئے پاکی حالت میں جانا چاہئے کیونکہ وہاں جا کر قرآن شریف پڑھنا بھی مسنون ہے، اور قرآن شریف ناپاکی کی حالت میں پڑھنا ناجائز ہے، اگر قرآن شریف نہ پڑھے تو بحالت جنابت جانا بھی گناہ نہیں البتہ خلاف أفضل ضرور ہے: والافضل ان يكون ذلك يوم الخميس متطهراً. شامی بحث زيارة القبور ص: ۹۴۲، ج: ۱.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔