الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زیارت قبر کی جہت

سوال

- (۱) زید نے قبر کی شرق کی جانب سے قبلہ رو ہو کر جیسے نماز جنازہ کیلئے کھڑے ہوتے ہیں فاتحہ پڑھی بکر کہتا ہے کہ اس سے مردہ کو تکلیف ہوتی ہے، شرق یا شرق کے کسی گوشہ کی جانب رخ کر کے پڑھنا چاہئے شرعاً بکر کا قول کس درجہ میں ہے۔ (۲) جب کہ ہر چہار سو قبریں ہوں اور یہ شخص اپنے عزیز کی قبر پر فاتحہ کیلئے جائے تو فاتحہ کیلئے کونسی سمت کو اختیار کرنا چاہئے۔

جواب

(۲،۱) اگر میت کے سر کی جانب کھڑے ہو کر زیارت کی جائے تو یہ میت پر باعث دشواری ہے، لہذا پیر کی جانب کھڑا ہو کر زیارت اور فاتحہ پڑھنی چاہئے: يأتي الزائر من قبل رجلى المتوفى لا من قبل رأسه لانه اتعب لبصر الميت بخلاف الاول لانه يكون مقابل بصره شامی ص: ۹۴۳ –

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو