عورتوں کیلئے زیارت قبور
سوال
عورتوں کا قبروں پر جانا درست ہے یا نہیں ان کے جانے کے متعلق کوئی حدیث ہو تو تحریر فرما دیں۔
جواب
رونے اور غم تازہ کرنے کیلئے قبروں پر جانا منع ہے، صلحاء کی قبور پر تبرک اور عبرت کے لئے بوڑھی عورت کو پردہ کے ساتھ جانا درست ہے، اور جوان عورتوں کو ہر حال میں جانا منع ہے کیونکہ عورتیں عموماً جا کر ضرور منکرات میں مبتلا ہوتی ہیں خواہ جوان ہوں خواہ بوڑھی اس لئے جہاں تک ہو سکے ان کو جانے سے روکنا چاہئے (ولا بأس)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔