مس ذکر سے مذی آ گئی اسی ہاتھ سے میت کو مٹی دینا
سوال
کوئی شخص اپنے کسی بھی رشتہ دار کے گذر جانے کی خبر پا کر گھر سے پاک صاف ہو کر نکلتا ہے، مگر راستہ میں موٹر پر یا گاڑی میں جانا ہے، سامنے کوئی عورت بیٹھی ہے، مطلب غیر عورت اور وہ شیطانی حرکت سے جان بوجھ کر اپنے عضو تناسل کو اس کے کندھے یا ہاتھ میں لگاتا ہوا گیا، اب اس شخص کو مذی آنے کا بھی شک ہوگیا، پھر بھی اس نے جا کر مٹی دی، اب بتائیے اس کا مٹی دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
راستہ کی اس نالائق حرکت کی وجہ سے نہ اس کا ہاتھ نا پاک ہوا، نہ مٹی ناپاک ہوئی، نہ قبر ناپاک ہوئی، نہ قبر پر کوئی گناہ پہنچا، نہ اس کی وجہ سے میت کو عذاب ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔