عورت کی قبر میں کون اُترے
سوال
عورت کی قبر میں غیر محرم مرد دفنانے اُتر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
بہتر یہ ہے کہ محرم قبر میں میت کو رکھنے کے لئے اترے کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ رکھتے وقت کفن کا کچھ حصہ کھل جاتا ہے، اور میت کے جسم پر ہاتھ لگ جاتا ہے، اگر محرم نہ ہو تو پھر دوسرے اہل دیانت و تقویٰ اس کو قبر میں رکھیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔