قبر میں لحد کی جہت
سوال
قبروں میں جو عموماً لحد قبلہ کے اقرب جانب کھودی جاتی ہے بضرورت یا بلا ضرورت ابعد جانب کھودنا جائز ہے، یا نہیں؟
جواب
مستحب یہ ہے کہ لحد جانب قبلہ میں ہو وصفته ان يحفر القبر ثم يحفر في جانب القبلة منه حفيرة فيوضع فيه الميت. شامی، ص: ۹۳۳، ج: ۱، لیکن اگر میت کو جانب قبلہ کے خلاف میں (غفلت یا کسی عذر سے) رکھ دیا اور مٹی ڈال دی گئی تو پھر قبر کھود کر اصلاح کی ضرورت نہیں : ولو وضع الميت لغير القبلة او على شقه الايسر اوجعل رأسه موضع رجليه واهيل عليه التراب لم ينبش. عالمگیری ص : ۱/۱۶۷،
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔