الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورت کی میت کو قبر میں رکھنے کا طریقہ

سوال

ہمارے یہاں دستور ہے، کہ جب کسی عورت کو دفن کیا جاتا ہے، تو قبر کے چاروں طرف پرده رسمی کر لیا جاتا ہے (چادر وغیرہ کے ذریعہ) حالاں کہ لوگ پھر بھی میت کو دیکھ لیتے ہیں، اب دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ اس پردہ مروجہ کا ثبوت ہے، یا نہیں جب کہ میت کفن میں لپٹی ہوئی ہوتی ہے۔

جواب

میت کو چار پائی سے اٹھا کر لحد میں رکھتے وقت بعض مرتبہ ہاتھ سے چھوٹ جاتی ہے یا بے احتیاطی کی بناء پر کفن کھل جاتا ہے یا میت کے جسم کی ہیئت ظاہر ہونے لگتی ہے، اس وجہ سے چادر چاروں طرف سے تان لی جاتی ہے، تا کہ اجنبی کی نظر اس پر نہ پڑے یہ مسئلہ طحطاوی علی مراقی الفلاح میں مذکور ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو