الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میت کو لحد میں رکھ کر پھر بانس وغیرہ رکھ کر مٹی ڈالی جائے

سوال

قبر میں نعش رکھ کر کبھی پوری مٹی بدن پر ڈال دیتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ بانس وغیرہ دینا یعنی فاصلہ کرنا واجب ہے یا مستحب؟ بچوں میں عموماً ایسا ہی کیا جاتا ہے کہ کچھ فاصلہ دیئے بغیر پوری مٹی انڈیل دی جاتی ہے اور کچھ حرج نہیں سمجھا جاتا ہے، اس کی ابتداء ومنها خلقنا كم الخ پڑھ کر لوگ کسی ٹوکری میں رکھ کر سر کی جانب سے رکھتے ہوئے پیر تک ختم کرتے ہیں پھر تختہ اوپر رکھتے ہیں یا بغیر پاٹے مٹی انڈیل دیتے ہیں شرعی طریقہ کیا ہے ہے آیت مذکورہ یاد ہونے پر ضرور کوئی بھی دعاء پڑھ کر مٹی دیتے ہیں؟

جواب

بغیر تختہ رکھے میت کے اوپر مٹی ڈال دینے کی اجازت نہیں بچہ ہو یا بڑا سب کیلئے یہی حکم ہے لحد بنا ئیں پھر اسکو کچی اینٹ وغیرہ سے بند کریں یاشق بنا کر تختہ یا بانس رکھیں، تب مٹی ڈالیں۔ آیت: ”منها خلقنکم کا پڑھنا مستحب ہے، واجب نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو