الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میت کو اس کا شوہر قبر میں اتار سکتا ہے یا نہیں

سوال

شوہر کی حیات میں اگر عورت کا انتقال ہو جائے تو مرحومہ حلقہ شوہریت سے نکل جاتی ہے، یا نہیں اور مرد کا بحیثیت نا محرم ہونا درست ہے، یا نہیں نیز حقیقی محرم جیسے باپ، بھائی، چچا، بیٹا وغیرہ کی موجودگی میں شوہر مذکور مرحومہ کو قبر میں اتار سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

انتقال سے نکاح ختم ہو جاتا ہے کہ ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ البتہ دیکھنا درست ہے۔ جب محرم باپ بھائی وغیرہ موجود ہوں تو وہ مقدم ہیں وہی قبر میں اتاریں شوہر کو بھی اتارنا اور جنازہ کو ہاتھ لگانا درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو