الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میت کو قبر میں اُتارتے وقت لانگ باندھنا

سوال

میت کو قبر میں اُتارتے وقت لانگ باندھنا ضروری سمجھتے ہیں، زنانی میت کے لئے اس کا زیادہ اہتمام کرتے ہیں، تہبند باندھے ہوئے میت کو قبر میں اتارنے کو بے پردہ سمجھ کر ناجائز سمجھتے ہیں موافق شرع شریف خلاصہ تحریر فرمایا جائے۔

جواب

ناف سے گھٹنوں تک کا حصہ چھپانا ضروری ہے، اس کو کسی کے سامنے کھولنا منع ہے۔ جو کپڑا اتنا حصہ (ناف سے گھٹنوں تک) چھپالے اسکو باندھ کر میت کو قبر میں رکھنا بالکل درست ہے، لانگ باندھنے میں کچھ حصہ گھٹنوں یا ران کا کھل ہی جاتا ہے، اسلئے خیال مذکور کی اصلاح کی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو