جنازہ کو دیکھ کر کھڑا ہونا
سوال
نماز جنازہ پڑھنے کے بعد جب جنازہ قبرستان جاتا ہے اس وقت بازار میں لوگ ملتے ہیں، بعض دوکاندار کام میں لگے ہوتے ہیں وہ نعش کو دیکھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں کچھ دور تک جنازہ کے ساتھ چلتے ہیں پھر واپس ہو جاتے ہیں یہ طریقہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ گنہ گار قرار پائے یا نہیں؟ اپنی ضرورت شدیدہ کی بناء پر واپس ہوسکتا یا نہیں؟ یا قبرستان تک جانا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
مسلم میت کو غسل کفن دینا، جنازہ کی نماز پڑھنا، اس کو قبرستان پہنچانا، دفن کرنا یہ سب چیزیں میت کے حقوق ہیں، جو مسلمانوں پر لازم ہیں، مگر ان کا لزوم ایسا نہیں جیسا فرض نمازوں کا لزوم ہے، کہ ہر شخص پر فرضِ عین ہے، بلکہ جولوگ میت کے گھر والے ہیں، انپر لزوم ہے پھر پڑوس والوں پر ہے، پھر دیگر اہل محلہ اور اہل بستی پر ہے، پھر اور سب پر ہے جہاں تک علم و قدرت ہو، اگر گھر والوں نے ان سب…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔