الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے لئے بنیاد کھودتے ہوئے میت کی کچھ ہڈیاں ظاہر ہوئیں وہاں نماز کا حکم

سوال

ایک قبرستان میں ایک بہت پرانی مسجد تھی، اس مسجد کو منہدم ہوئے بہت زمانہ ہوا، لیکن اس کے کچھ منہدمہ نشانات باقی تھے، انہیں نشانات کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں نے نئی مسجد کی بنیاد ڈالی ہے، لیکن بنیاد کے کھودتے وقت کچھ ہڈیاں بھی ملیں، نیو کافی بند ہو چکی ہے گمان یہ ہے کہ قبریں بھی اس میں پڑگئی ہیں، دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ اس میں نماز عید یا کوئی نماز کسی طرح درست ہو سکتی ہے، یا نہیں؟

جواب

وہاں مدت دراز سے مردے دفن نہیں ہوتے اور قبروں کے نشانات بھی باقی نہیں، تو وہاں نماز عید یا کوئی نماز ممنوع نہیں، اگر چہ نیو کھودنے میں کچھ ہڈیاں بھی ظاہر ہوگئیں، ایسا بھی ہو جاتا ہے، کہ بعض میت کی ہڈیاں برسہا برس کے بعد کھودتے وقت ظاہر ہو جاتی ہیں، مگر ان کی وجہ سے اس تمام زمین میں نماز کی ممانعت کا حکم نہیں ہوتا ”جاز زرعه و البناء عليه اذا بلى وصارترابا (شامى)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو