نماز جنازہ کے بعد میت کیلئے دعا
سوال
جب امام جنازہ کی نماز پڑھ لیتا ہے تو بعد میں بعض جگہ دعا مانگتے ہیں اور جو جنازہ کی نماز کے بعد دعا نہ مانگے اسکو برا سمجھتے ہیں بعض جگہ نماز جنازہ کے بعد گیارہ مرتبہ قل هو الله احد پڑھ کر جنازہ کو اٹھاتے ہیں کتب فقہ میں بعد نماز جنازہ دعا کرنایا گیارہ مرتبہ قل هو الله احد پڑھنا نہیں آیا کیونکہ یہ نماز خود دعا ہے، ایسا کرنے والا بدعتی ہو گا یا نہیں؟
جواب
کتب فقہ میں بعد نماز جنازہ دعاء کا ثبوت نہیں بلکہ دعاء کا انکار منقول ہے، اور قل هو الله احد گیارہ مرتبہ پڑھنے تک بھی جنازہ کو نہ اٹھانا ثابت نہیں ہے لہذا یہ طریقہ شرعا بے اصل اور بدعت ہے، اسپر انکار کر نیوالے کو برا کہنا تو بہت ہی برا ہے، صلوٰۃ جنازہ خود دعاء ہے نفس ایصال ثواب بغیر التزام مالا یلزم کے درست اور نافع ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔