میت غائب کی نماز جنازہ
سوال
میت غائب کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے کیا یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے ثابت ہے۔
جواب
نماز جنازہ کیلئے میت کا حاضر ہونا ضروری ہے غائب پر درست نہیں ہے الا یہ کہ بغیر نماز جنازہ دفن کر دیا گیا ہو تو قبر پر خاص مدت تک کے اندر نماز جنازہ پڑھی جائے، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کے جنازہ پر غائبانہ نماز پڑھی ہے یہ روایت معتبر ہے، شراح حدیث نے لکھا ہے کہ نجاشی کا جنازہ آپ کے سامنے کر دیا گیا تھا وہ غائب نہیں تھا نماز پڑھنے والے صحابہ کرام آپ کے تابع تھے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔