الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے جنازہ کی نماز

سوال

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ کی نماز جنازہ نہیں پڑھی گئی کیا اس وقت نماز جنازہ کے متعلق احکام نازل نہیں ہوئے تھے، یا بعد نزول وحی قبر پر نماز جنازہ پڑھی گئی یا نہیں جیسا کہ شاہ نامہ حفیظ جالندھری میں ہے؟

جواب

شاہ نامہ حفیظ میرے پاس نہیں، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے وقت نماز جنازہ مشروع نہیں ہوئی تھی۔ (طحطاوی ص : ۳۱۸) جن کا انتقال مکہ معظمہ میں ہوا ان پر نماز جنازہ نہیں پڑھی۔ کذا فی اوجز المسالک ص : ۴۲۱، ج : ۲، آپ کی قبر پر نماز کا پڑھانا میری نظر سے نہیں گذرا آپ کا انتقال ہجرت سے کئی سال قبل مکہ معظمہ میں ہوا۔ الاکمال سے ص: ۹)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو