الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

میت مشتبہ ہو تو نماز جنازہ کون پڑھے؟ شیعہ یاسنی

سوال

زید کی والدہ شیعہ ہے اور اب بھی اسی پر قائم ہے، نماز وغیرہ شیعوں کی طرح پڑھتی ہے اور محرم کے ایام ان کی مجالس میں شریک ہوتی ہے، البتہ بظاہر کسی سنی وغیرہ کو گالی نہیں دیتی ہے اور یہ وصیت کرتی ہے کہ میرے مرنے کے بعد جنازہ کی نماز شیعہ وسنی دونوں مل کر پڑھیں، زید چونکہ سنی ہے اسلئے اس کے مرنے کے بعد ایک سنی عالم فاضل دیو بند سے نماز جنازہ پڑھوانا چاہتا ہے، عالم صاحب کو ایک شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھانا جائز ہے یا نہیں؟ دلائلِ شرعیہ سے مطلع فرمائیں۔

جواب

جب تک کفر کا حکم نہ ہو نماز جنازہ پڑھنی چاہئے۔ لقوله عليه السَّلام صَلُّوا عَلَى كُلِّ بر وفاجر . (الحديث)۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو